24 دسمبر 2013 - 20:30
راولپنڈی، تمام تر رکاوٹوں کے باوجود جلوس اربعین حسینی (ع) برآمد، ہزاروں عزادار شریک

دشمنان عزاداری کی تمام تر سازشوں اور حکومتی دباو کے باوجود راولپنڈی میں جلوس اربعین حسینی (ع) کرنل مقبول کی امام بارگاہ سے برآمد ہوچکا۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں مرد، خواتین، بچے اور بزرگ عزادار شریک ہیں، جبکہ مزید عزاداروں کی آمد کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری ہے۔ علاوہ ازیں جلوس کیلئے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ جلوس کے روٹ پر درجنوں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں، فوج، رینجرز اور پولیس کے 3 ہزار سے زائد اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

.......

/169